ایک بزرگ نے خانہ خدامیں مرنے کی دعا کی تھی وہ قبول ہو گئی اور
ہمارے ایک 65 سالہ بزرگ سعودی عرب گئے ۔ گرمی اور رش میں سر چکرایا تو بے ہوش ہو گئے ۔ اسپتال پہنچایا گیا ۔ کچھ دیر بعد ہوش آیا تو انہوں نے دماغ پر زور دیا کہ میرے ساتھ ہوا کیا تھا ۔ خیال آیا کہ میں نے خانہ خدا میں مرنے کی دعا کی تھی شاید وہ قبول ہو گئی ہے ۔ آس پاس نظر دوڑائی ۔ صاف ستھرا ہسپتال ۔ سفید براق بستر اور اس پر سفید چادر ہیں ۔
اتنی صفائی پاکستان میں کہاں دیکھی تھی ۔ سمجھا مر چکا ہوں اور اب جنت میں ہوں ۔ جلدی سےبستر سے اترے اور اپنے محل کی وسعت کا اندازہ لگانے کمرے سے باہر نکلے ۔ سامنے فلپائنی نرس سفید یونیفارم میں اپنے کام میں مگن تھی ۔ گوری چٹی۔کسی گڑیا کی مانند نازک اندام ۔ بابا جی فرط جذبات سے مغلوب ہو کر پکار اٹھے ۔ ماشاءالله !!! حور العین !!! حور العین !!! حور العین !!! ہسپتال میں کھلبلی مچ گئی ۔ آس پاس جتنی بھی نرسیں تھیں ۔ سب بابا جی کو کنٹرول کرنے کے لیے دوڑی چلی آئیں ۔
خیال تھا کہ ہیٹ اسٹروک سے باباجی سٹھیا گئے ہیں ۔ لیکن بابا جی توکسی اور دنیا میں تھے ۔ سمجھے ستر کی ستر حوروں نے ایک ساتھ ہی ہلہ بول دیا ہے ۔ بڑے ٹپٹاۓ اور بیچارگی سے کہنے لگے۔اب ایسا ظلم تو مت کرو ۔ ایک ایک کر کے آو نا ۔۔۔
The post ایک بزرگ نے خانہ خدامیں مرنے کی دعا کی تھی وہ قبول ہو گئی اور appeared first on TRENDBUDDIES.COM.
source https://trendbuddies.com/%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a8%d8%b2%d8%b1%da%af-%d9%86%db%92-%d8%ae%d8%a7%d9%86%db%81-%d8%ae%d8%af%d8%a7%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b1%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%af%d8%b9%d8%a7-%da%a9%db%8c-%d8%aa/
0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home