Monday, 22 August 2022

پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان سے عشق ڈیانا حسنات سے ایک بیٹی پیدا کرنے کی خواہش رکھتی تھیں ۔

پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان سے عشق ڈیانا حسنات سے ایک بیٹی پیدا کرنے کی خواہش رکھتی تھیں ۔

خوبرو چہرہ اور چہرے پر ہر وقت سی مسکراہٹ خوشنما لباس اور شاہی محفلوں میں چمکتا ستارا ہیں برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا شہزادہ چارلس سے ازدواجی تعلقات خراب ہوۓ تو ڈیانا نے غم اور خوشی کو بانٹنے کیلئے دوست کی تلاش شروع کر دی ڈیانا کی زندگی میں اس وقت ایک نیا موڑ

آیا جب 1995 میں ان کی ملاقات رائیل برمٹن اسپتال میں دل کے سرجن ڈاکٹر حسنات خان سے ہوئی جن کا تعلق پاکستان سے تھا اس اسپتال میں ڈیانا اکثر آیا جایا کرتی تھی ایک بار ڈاکٹر حسنات نے ڈیانا کو ایسٹ لندن میں واقع اپنے گھر پر مدعو کیا لہذا ملاقاتوں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوا اور پھردوستی محبت میں بدل گئی اسی دوران شہزادہ

چارلس اور ڈیانا میں طلاق ہوگئی لیڈی ڈیانا ڈاکٹر حسنات کو ‘ مسٹر ونڈرفل ، کہتی تھیں اور انہیں اپنا سچا اور حقیقی پیار سمجھتی تھیں۔لیڈی ڈیانا کی دوست سیمون سمنز کے مطابق لیڈی ڈیانا کہتی تھیں کہ حسنات اس کی زندگی کا وہ واحد شخص ہے جسے کسی چیز کی طلب نہیں وہ فلیش مارتے کیمروں میڈیا

اور بڑے لائف اسٹائل سے دور ڈاکٹر حسنات کے ساتھ ایک نارمل زندگی گزارنا چاہتی تھیں مز سمنز کے مطابق حسنات کا خیال تھا کہ دونوں صرف اسی صورت ایک عام زندگی گزار سکتے ہیں اگر ڈیانا اس کے ساتھ پاکستان منتقل ہو جائیں اور ایک وقت میں تو ڈیانا ایسا ہی کرنے کا سوچ رہی تھیں جبکہ ڈیانااپنی دوست جمائما سے اس

کا تذکرہ بھی کر چکی تھیں کہ پاکستان میں آکر زندگی گزارنا کیسا رہے گا لیڈی ڈیانا نے اسی دوران پاکستان کا دورہ بھی کیا وہ ڈاکٹر حسنات کے والدین سے بھی ملاقات کرنا چاہتی تھیں جو ممکن نہ ہوسکا پھر اس محبت کی کہانی میں دراڑیں پڑنا شروع ہوئیں ڈیانا اور حسنات نے جون 1997 میں تعلقات ختم کرلئے

اب ڈیانا کی زندگی میں مصری ارب پتی شخص کا بیٹا دودی الفائد آچکا تھا ڈیانا کی ایک اور قریبی دوست روزا مونکٹن کے مطابق ڈیانا سے پیرس حادثے سے دو ہفتے قبل ملاقات ہوئی اس وقت بھی ڈیانا کے دل میں ڈاکٹر حسنات کی محبت موجود تھی اور یہ بات واضح تھی کہ ڈاکٹر حسنات سے تعلقات ختم ہونے پر وہ رنجیدہ

تھیں اور اسی غم کو بھلانے کیلئے دودی سے تعلقات بنالئے تھے مونگٹن کے مطابق ڈیانا ڈاکٹر حسنات سے بہت پیار کرتی تھیں اور امید کرتی تھیں کہ اس کی ڈاکٹر حسنات سے شادی ہو اور وہ دونوں اکٹھے زندگی گزاریں

The post پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان سے عشق ڈیانا حسنات سے ایک بیٹی پیدا کرنے کی خواہش رکھتی تھیں ۔ appeared first on TRENDBUDDIES.COM.



source https://trendbuddies.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%88%d8%a7%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%ad%d8%b3%d9%86%d8%a7%d8%aa-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%d8%b3%db%92-%d8%b9%d8%b4%d9%82-%da%88%db%8c%d8%a7%d9%86%d8%a7-%d8%ad/

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home