میں آج اماں سے جھگڑا کر کے ابو کے بوٹ پہن کر اور گھر سے نکل آیا
اتنا غصہ تھا کہ غلطی سے پاپا کے جوتے پہن کے نکل گیا میں آج بس ۔ گھر چھوڑ دوں گا ! اور سبھی لوٹوں گا جب بہت بڑا آدمی بن جاؤں گا !
جب موٹر سائیکل نہیں دلواسکتے تھے ، تو کیوں انجینئر بنانے کے خواب دیکھتے ہیں ؟ آج میں پاپا کا پرس بھی اٹھا لایا تھا ، جسے کسی کو ہاتھ تک نہ لگانے دیتے تھے ۔ مجھے پتہ ہے اس پرس میں ضرور پیوں کے حساب کی ڈائری ہو گی ، پتہ تو چلے کتنامال چھپار کھا ہے ماں سے بھی ، اسے ہاتھ نہیں لگانے دیتے کسی کو
جیسے ہی میں عام راستے سے سڑک پر آیا ، مجھے لگا جوتوں میں کچھ چھ رہا ۔ ہے ، میں نے جو تا نکال کر دیکھا ، میری ایڑھی سے تھوڑا ساخون رس آیا تھا ۔ جوتے کی کوئی کیل نکلی ہوئی تھی ، درد تو ہوا پر غصہ بہت تھا ۔ اور مجھے جانا ہی تھا گھر چھوڑ کر جیسے ہی کچھ دور چلا ۔ مجھے پاؤں میں گیلا گیلا سا لگا ، سڑک پر پانی پھیلا ہوا تھا ۔
پاؤں اٹھا کے دیکھا تو جوتے کی تلی نچھٹی ہوئی تھی ۔ جیسے تیسے لنگڑا کر بس سٹاپ پر پہنچا پتہ چلا ایک گھنٹے تک بس نہیں آۓ گی ۔ میں نے سوچا کیوں نہ پرس کی تلاشی لی جاۓ میں نے پرس کھولا ، ایک پر پی دکھائی دی ، لکھا تھا ، لیپ ٹاپ کے لئے 40 ہزار قرضے لئے ، پر لیپ ٹاپ تو گھر میں میرے پاس ہے ؟ دوسرا ایک جوڑ مڑا دیکھا ، اس میں ان کے آفس کی کسی شوق ڈے کا لکھا تھا انہوں نے شوق لکھا : اچھے جوتے پہننا ، اوہ ، اچھے جوتے پہننا !
پر انکے جوتے تو ماں گذشتہ چار ماہ سے ہر پہلی کو کہتی ہے ، نئے جوتے لے لو اور وہ ہر بار کہتے ، ابھی تو 6 ماہ جوتے اور چل جائیں گے ، میں اب سمجھا کتنے چل جائیں گے ! ا تیسری پر پی ، پر انا سکوٹر دیجئے ایکس چینج میں نئی موٹر سائیکل لے جائیں ، پڑھتے ہی دماغ گھوم گیا ، پاپا کا سکوٹر ، او ہ میں گھر کی طرف بھاگا ، اب پاؤں میں وہ کیل نہیں چھ رہی تھی ، میں گھر پہنچا ، نہ پاپا تھے نہ سکوٹر ، وہ ، نہیں ! میں سمجھ گیا کہاں گئے ؟
میں بھاگا ، اور ایجنسی پر پہنچا ، پاپا وہیں تھے ، میں نے ان کو گلے سے لگالیا ، اور آنسؤوں سے ان کا کندھا بھیگ گیا ، نہیں ، پاپا نہیں ، مجھے نہیں چاہئے موٹر سائیکل بس آپ نئے جوتے لے لو اور مجھے اب بڑا آدمی بننا ہے .. وہ بھی آپ کے طریقے سے ‘ ‘ ماں ’ ’ ایک ایسی بینک ہے جہاں آپ ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں ، اور پاپا ایک ایسا کریڈٹ کارڈ ہے جن کے پاس بیلنس نہ ہوتے ہوۓ بھی ہمارے خواب ورے کرنے کی کو شش کر تا ہے ۔
The post میں آج اماں سے جھگڑا کر کے ابو کے بوٹ پہن کر اور گھر سے نکل آیا appeared first on TRENDBUDDIES.COM.
source https://trendbuddies.com/%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a2%d8%ac-%d8%a7%d9%85%d8%a7%da%ba-%d8%b3%db%92-%d8%ac%da%be%da%af%da%91%d8%a7-%da%a9%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%a8%d9%88-%da%a9%db%92-%d8%a8%d9%88%d9%b9-%d9%be%db%81%d9%86/
0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home